اسلام آباد (ے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور امن اقدامات پر تفصیلی گفتگو۔ پاکستان اور اردن کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق۔
تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاع میں تعاون بڑھانے پر زور۔ علاقائی و عالمی فورمز پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ۔ وزیراعظم کا شاہ عبداللہ دوم کے دورہ پاکستان کو دوستی کی علامت قرار۔
شاہ عبداللہ دوم کا غزہ صورتحال پر پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر۔ غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی پر کسی سمجھوتے سے انکار ، دونوں رہنماؤں کا مؤقف۔ شرم الشیخ غزہ امن معاہدے کے سلسلے میں عرب،اسلامی ممالک سے روابط بڑھانے پر اتفاق۔
وزیراعظم نے افغانستان اور بھارت کی صورتحال پر شاہ عبداللہ دوم کو بریفنگ دی۔ شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے امن کردار کا اعتراف۔ پاکستان اور اردن کے درمیان میڈیا، ثقافت اور تعلیم سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط۔
وزیراعظم کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں عشائیہ۔ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، عطا تارڑ، مصدق ملک سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت۔
مزید پڑھیں :عمران اسماعیل کا عمران خان بارے نیا انکشاف، جا نئے کیا















