اہم خبریں

ریکارڈ بنانے کے بعد با بر اعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا ،جا نئے کیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ کہ فینز کی سپورٹ ہی ان کے لیے سب سے بڑا حوصلہ ہے۔ “فینز نے جتنا سپورٹ کیا، وہی مجھے اعتماد دیتا ہے۔” ریکارڈ بنتے رہتے ہیں ٹیم کو میچ جتانا اہم ہوتا ہے اس پر ہی فوکس رہتا ہے پرفارم کرکے خوش ہوں ۔راولپنڈی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد پریس میں بابر اعظم کا کہناتھاکہ گزشتہ سیریز میں اچھا آغاز ملا لیکن بدقسمتی سے کارکردگی برقرار نہ رکھ سکا۔ “آج اننگز کا آغاز فخر زمان کے ساتھ بہترین کھیلنے کے ارادے سے کیا تھا۔ صورتحال کے مطابق خود کو کھیل میں واپس لانے میں کامیاب ہوا۔”

بابر اعظم کا کہناتھاکہ سنچری ہمیشہ حوصلہ دیتی ہے، اور اس بار بھی اسی جذبے نے انہیں آگے بڑھایا۔ بابر نے مزید کہا کہ لمبے عرصے کی محنت کے بعد آج کامیابی ملی، اور مشکل وقت میں ذہن میں بے شمار خیالات آتے ہیں لیکن حوصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔قومی بلے باز نے تسلیم کیا کہ ٹف ٹائم میں فٹنس بہتر کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ “ہر روز کے پلان پر محنت کی، جب مستقل مزاجی ہو تو نتیجہ ضرور ملتا ہے۔”ابر اعظم نے کہا کہ جب کبھی مشکل وقت آئے تو خود پر اعتماد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے قریبی کوچز شاہد اسلم، منصور رانا، گھر والوں اور بچپن کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل مرحلہ میں ان کی رہنمائی کی۔فارم میں نہ ہونے پر ہونے والی تنقید سے متعلق بابر اعظم نے کہا: “میں نے تنقید کو اگنور کرکے خود کو بہتر بنانے پر توجہ رکھی۔ سب کھلاڑیوں نے میرا ساتھ دیا، فینز نے مجھے نہیں چھوڑا، ان سب کا بیک کرنا میرے لیے بوسٹر ثابت ہوا۔”انہوں نے کہا کہ ان کا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے، جواب دینا ان کی ذمہ داری نہیں۔ “ریکارڈز اہم نہیں، ٹیم کو میچ جتوانا اصل مقصد ہونا چاہیے۔ ریکارڈ بنتے رہتے ہیں۔”

مزید پڑھیں  :عالمی ختم نبوتﷺ کانفرنس،مولانا فضل الرحمان کا خطاب

متعلقہ خبریں