ڈھاکا (اے بی این نیوز)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں عالمی ختم نبوتﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ میں وحدت اور اتفاق کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک کسی تشدد کا نام نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے۔
انہوں نے عالمی علما کی متفقہ رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے علما اس بات پر متفق ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ مکاتب فکر کا ایمان ہے کہ نبوت کا دعویٰ کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوگا۔
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی،سیاسی اکھٹ،17 نومبر کو فیصلہ،ن لیگ کا اہم اعلان















