اہم خبریں

حیدر آباد سے خبر غم، پورا علاقہ لرز اٹھا،جا نئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا

حیدرآباد (اے بی این نیوز) لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں موجود کیمیکل اور خام مواد نے آگ کو تیزی سے پھیلایا، جس کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور کچھ حصہ دھماکے کے دباؤ سے گر بھی گیا۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ ٹیمیں موقع پر پہنچتے ہی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھواں فضا میں بلند ہوتا رہا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پٹاخے بنانے والی یہ فیکٹری رہائشی علاقے سے باہر کھیتوں کے قریب قائم کی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں  :ایران نے امریکن آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

متعلقہ خبریں