تہران (اے بی این نیوز) ایران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے گزشتہ روز ایک آئل ٹینکر پر قبضہ کیا، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ پیٹروکیمیکل کارگو لے کر متحدہ عرب امارات سے سنگاپور جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی سے متعلق خدشات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں کیونکہ حالیہ مہینوں میں سمندری راستوں پر ایسے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر کو “تحقیقات کے لیے روکا گیا”، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس واقعے سے قبل امریکہ نے بھی گزشتہ ماہ ایک ایرانی جہاز پر قبضہ کیا تھا، جس میں خام تیل موجود تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سمندری کشیدگی ایک عرصے سے جاری ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تازہ پیش رفت خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :افغان کشیدگی،روس کی بڑی ثالثی کی پیشکش















