اہم خبریں

17 نومبر بروز پیر چھٹی کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری

شہیدبینظیرآباد(اے بی این نیوز) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی جانب سے 17 نومبر کو ضلع شہید بینظیرآباد میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا، ضروری و بنیادی خدمات انجام دینے والے محکمے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

نواب شاہ کے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی جانب سے ضلع میں 17 نومبر 2025ء بروز پیر کو مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ حضرت سید علی اصغر شاہ المعروف سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس مبارک کے موقع پر کیا گیا ہے جاری کردہ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کی حدود میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی اداروں اور متعلقہ اداروں میں مقامی تعطیل ہوگی۔

محکمہ صحت، پیپلز میڈیکل ہسپتال، میونسپل سروسز اور دیگر بنیادی و ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے 17 نومبر کو معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں