کراچی (اے بی این نیوز)سینئر پیپلزپارٹی رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کرگئے۔صدر آصف زرداری نے لعل بخش بھٹو کے انتقال پرمرحوم کے اہل خانہ سےدلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ لعل بخش بھٹو کا انتقال پارٹی ہی نہیں پوری قوم کا نقصان ہے، انکی جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ لعل بخش بھٹو نے جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا،الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ دیدیا















