لندن ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئی ہیں۔ وہ گزشتہ پانچ دن سے برازیل میں موجود تھیں جہاں انہوں نے عالمی کانفرنس میں شرکت کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں صرف ایک روز قیام کریں گی، جس کے بعد وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی۔ ان کے اس دورے کو ماحولیاتی تعاون، ترقیاتی شراکت داری اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آبادمیں داخل ہو نے والی گاڑیوں کیلئے ای ٹیگ اسٹیکر لازمی قرار،جا نئے کب اور کہاں سے ملیں گے















