اہم خبریں

اسلام آبادمیں داخل ہو نے والی گاڑیوں کیلئے ای ٹیگ اسٹیکر لازمی قرار،جا نئے کب اور کہاں سے ملیں گے

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گاڑیوں کے ای ٹیگ اسٹیکرز 18 نومبر سے جاری کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق شہریوں کو یہ اسٹیکرز مختلف مقررہ پوائنٹس سے فراہم کیے جائیں گے، جن کی فہرست پہلے سے جاری کر دی جائے گی تاکہ عوام کو مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای ٹیگ اسٹیکرز صرف انہی مقررہ پوائنٹس پر دستیاب ہوں گے اور شہریوں کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی کے لیے ای ٹیگ کا ہونا ضروری ہوگا، خواہ وہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہو یا کسی اور صوبے میں۔حکام کے مطابق یہ نظام شہر میں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور اسمارٹ مانیٹرنگ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد سے پریشان کن خبر،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں