اہم خبریں

نئی چال بےنقاب

غزہ ( اے بی این نیوز       )فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی نئی چال بےنقاب،2طیارے جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔ اسرائیل جہازبھربھرکے فلسطینیوں کودوسرے ممالک جبری بےدخل کرنےلگا۔
نائیجریاجانےوالے2طیاروں کی جنوبی افریقہ میں لینڈنگ،امیگریشن میں حقیقت کاپتہ چلا۔
جنوبی افریقہ میں چارٹرطیارے کی لینڈنگ کےبعد153فلسطینیوں کوامیگریشن مسائل کاسامناہوا۔ فلسطینیو ں کےمطابق اسرائیلی فوجی اڈوں سےزبردستی چارٹرطیاروں میں بٹھایاجاتاہے۔ الجزیرہ ٹی وی کلے مطابق فلسطینیوں کےمطابق ہمیں سامان ساتھ لےجانےکی اجازت نہیں۔
جنوبی افریقہ میں لینڈکرنےوالی چارٹرڈفلائٹ کینیاجارہی تھی۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق اسرائیل سےپہلا طیارہ176فلسطینی لےکر28اکتوبرکوآیاتھا۔ اسرائیل سےآنےوالے طیارےمیں153فلسطینی موجودتھے۔

مزید پڑھیں :بلوچستان سے اہم خبر

متعلقہ خبریں