اہم خبریں

بلوچستان سے اہم خبر

کوئٹہ ( اے بی این نیوز       )کوئٹہ میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں کم عمری کی شادی ایک دیرینہ اور سنگین سماجی مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے اہم پیش رفت کی گئی ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان اسمبلی نے آج چائلڈ میرج کی روک تھام سے متعلق قانون سازی مکمل کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام محض قانونی تقاضہ نہیں بلکہ صوبے کی بچیوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے برابر ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے اس قانون کو معاشرتی اصلاح کی سمت میں ایک مضبوط قدم قرار دیا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد سے پریشان کن خبر،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں