اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی ملاقات، سفارتی سرگرمیوں میں تیزی۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزارتِ خارجہ میں ڈپٹی وزیراعظم،وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ معاشی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر مفصل گفتگو کی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ
آئی ٹی اور کرِٹیکل منرلز کے شعبوں میں امریکا کے ساتھ شراکت داری اہم ہے۔ ہارپور میں گوگل کروم اسمبلی لائن کا قیام—پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے نئے دور کی علامت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان–امریکا وفود کی خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غزہ میں امن اقدامات پر بات چیت،فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں :پہلا فیصلہ آگیا، جا نئے کیا















