اہم خبریں

کر کٹ بخار، پی ایس ایل،6 شہرشارٹ لسٹ ،جہاں لگے گا کرکٹ میلہ ،جا نئے ان شہروں کے نام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )پی سی بی نے دو نئی پی ایس ایل ٹیموں کے لیے چھ شہروں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے، جو 2026 کے ایڈیشن میں شامل کی جائیں گی۔ حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی وہ شہر ہیں جنہیں فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ دونوں نئی ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس بھی موصول ہو چکی ہیں اور ان کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر کمرشل اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن بھی مکمل ہوچکی ہے، جس کے بعد اگلے دس برس کے لیے نئی فیسوں پر مشتمل ری نیوئل لیٹرز تمام فرنچائزز کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے فرنچائز نمائندوں اور آزادانہ ویلیوایٹر کے درمیان اجتماعی اور انفرادی ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ویلیوایشن کے طریقہ کار کو بہتر سمجھا جا سکے اور کسی بھی سوال کا جواب دیا جا سکے۔پی سی بی کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل کی ترقی اور پاکستان کرکٹ کی عالمی سطح پر پہچان کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مضبوط اور شفاف شراکت داری اس کی ترجیح ہے۔

گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اعلان کیا تھا کہ دو نئی ٹیموں کے لیے باقاعدہ نیلامی ہوگی اور بولی دینے والوں کو چند مخصوص شہروں میں سے انتخاب کا موقع دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :وفاق کا کے پی حکومت کو انتباہ جا ری،جا نئےکیا

متعلقہ خبریں