اہم خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں،جا نئے فی لٹر کتنے کا ہو نے جا رہا ہے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول کے علاوہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اندازوں کے مطابق 30 نومبر تک ختم ہونے والے اس نئے دورانیے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 9 روپے 50 پیسے اضافہ متوقع ہے، جب کہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

موجودہ ٹیکس شرحوں اور ابتدائی حساب کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 278 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 288 روپے فی لیٹر سے آگے جا سکتی ہے۔ ٹرانسپورٹ، زرعی مشینری اور بھاری گاڑیوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایندھن ہونے کی وجہ سے HSD کی قیمت میں اضافہ مجموعی مہنگائی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 80 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 7 روپے 15 پیسے اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 185 روپے اور 164 روپے فی لیٹر سے مزید اوپر جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 265 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر تقریباً 263 روپے 50 پیسے تک آنے کا امکان ہے۔ پیٹرول عام طور پر چھوٹی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، رکشوں اور نجی ٹرانسپورٹ میں استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت میں کمی متوسط اور نچلے طبقے کے لیے معمولی ریلیف ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 اورلاہور ہائی کورٹ کے 10 ججز کو ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں