اہم خبریں

اسلام آباد دھماکا: افغانستان سے کس نے خودکش حملے کا حکم دیا؟ گرفتار ہینڈلر کا اعترافی بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد دھماکا: افغانستان سے کس نے خودکش حملے کا حکم دیا؟ گرفتار ہینڈلر کا اعترافی بیان سامنے آگیادوران تفتیش خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف ”شینا“ نے اعتراف کرلیا۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر ہونے والے دھماکے میں ملوث خودکش بمبار کے معاون دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے، انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر سعید الرحمان عرف ”داد اللہ“ نے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے کی ہدایت کی، دوران تفتیش خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف ”شینا“ نے اعتراف کرلیا۔

داد اللہ نے ساجد اللہ عرف ”شینا“ کو خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کی تصاویر بھیجیں تا کہ وہ اسے پاکستان میں وصول کرے، خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کا تعلق شینواری قبیلے سے تھا اور وہ ننگرہار، افغانستان کا رہائشی تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج کے کمانڈر داد اللہ کی ہدایت پر ساجد اللہ عرف ”شینا“ نے پشاور سے خودکش جیکٹ حاصل کی اور اسے اسلام آباد پہنچایا، دھماکے کے روز ساجد اللہ نے خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کو خودکش جیکٹ پہنائی، ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت ہر قدم پر اس نیٹ ورک کی رہنمائی کر رہی تھی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد میں ضلع کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں۔راجا فیصل ممتاز راٹھور کوآزادکشمیر کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا گیا

متعلقہ خبریں