لوئر دیر(اے بی این نیوز)پولیس نے لوئردیر کے ٹک ٹاکر کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹو کے علاقے سے تعلق رکھنے والاٹک ٹاکر محمد نوید کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں غلیظ گالیاں، نازیبا حرکات اور مذہبی و معاشرتی اقدار کی توہین کرتے ہوئے عوامی جذبات مجروح کر رہا تھا۔
ڈی پی او دیر نے کہا کہ فحاشی، بے حیائی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ معاشرے میں فحاشی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔مخدوم علی خان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے مستعفی















