اہم خبریں

سونا اپ ڈیٹ! جا نئے فی تولہ قیمت

کراچی (اے بی این نیوز     )پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تیزی سے بڑھ گئی۔ معمولی کمی کے بعد آج مارکیٹ میں فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 7 ہزار 116 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں اس کی قیمت 83 ڈالر اضافے کے بعد 4207 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاؤ اس اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں،جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا اور کتنا سستا ہو نے جا رہا ہے

متعلقہ خبریں