واشنگٹن (اے بی این نیوز ) امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے منسلک 32 اداروں اور متعدد افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندیوں کی زد میں آنے والے یہ ادارے اور افراد متحدہ عرب امارات، ایران، چین، بھارت، جرمنی، ترکیہ، ہانگ کانگ اور یوکرین میں موجود ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ نیٹ ورکس ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام میں مدد فراہم کر رہے تھے اور ان کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بن رہی تھیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ اقدام ایران کے جارحانہ عزائم کو محدود کرنے اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر ایران کے ان پروگراموں کے عالمی اثرات کو روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔محکمہ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کا مقصد ایران کے میزائل نظام اور پاسداران انقلاب کو مالی وسائل تک رسائی سے روکنا ہے۔
مزید پڑھیں :جسٹس منصور علی شاہ کا بڑا بیان سامنے آگیا،کیوں مستعفی ہو ئے ،وجہ بتا دی،جا نئے تفصیلات















