بھارت(اے بی این نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر جش پور میں ایک خاتون نے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے ہی شوہر کو ہتھوڑا مار مار کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جش پور سے تعلق رکھنے والی منگریتا نامی خاتون حال ہی میں ممبئی سے واپس آئی تھیں، منگریتا نے جھگڑے کے دوران اپنے شوہر کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں بند کرنے کے بعد بیٹی کو فون کرکے اعتراف جرم بھی کیا جس کے بعد منگریتا ایک بار پھر ممبئی فرار ہوگئی۔
بھارتی پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ’جوڑے کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا، واقعے کے روز دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا جس دوران طیش میں آکرمنگریتا نے اپنے شوہر سنتوش بھگت کو ہتھوڑا مار مار کر ہلاک کردیا‘۔
’لاش کچن میں دفنائی اور وہیں کھانا بنایا‘، آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنیوالی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
پولیس کا بتانا ہے کہ شوہر کے قتل کے بعد منگریتا نے اس کی لاش کو کمبل میں لپیٹ کر سوٹ کیس میں رکھ دیا، قتل کے بعد خاتون نے اپنی شادی شدہ بیٹی کو کال کرکے بتایا کہ میں نے تمہارے باپ کو قتل کرکے اس کی لاش گھر میں سوٹ کیس میں رکھ دی ہے، ماں کی کال سننے کے بعد بیٹی گھبرا کر فوراً میکے پہنچ گئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر میں موجود سوٹ کیس کھولا تو اس میں سنتوش کی کمبل میں لپٹی لاش موجود تھی، لاش کے چہرے اور ہاتھوں پر تشدد کے نشانات بھی موجودتھے۔
پولیس کی جانب سے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔’اب سب اوپر والے کے ہاتھ میں ہے‘، دھرمیندر کی اہلیہ کا تشویش ناک بیان















