اہم خبریں

سعودی عرب : بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان

سعودی عرب(اے بی این نیوز)سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے لہذا مملکت میں رہنے والے تمام لوگ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عملدرآمد کریں اور موسم کے حوالے سے تازہ معلومات کے لئےموسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات سے آگاہ رہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں خشک سالی کے خاتمے اور بارش کی دعا کیلئے آج ملک بھر میں نمازِ استسقاء ادا کی جا رہی ہے، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت شہری اور غیرملکی مسلمان اللہ کے حضور بارش کے لیے دعائیں کریں گے۔ سعودی عرب میں خشک سالی کے خاتمے کے لیے آج ملک بھر میں نمازِ استسقاء کے اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ اجتماعات خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے مطابق منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سعودی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق نمازِ استسقاء طلوعِ آفتاب کے تقریباً پندرہ منٹ بعد ادا کی جائے گی، جس میں عوام، سرکاری عہدیداران اور غیر ملکی مقیم افراد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ ملک بھر کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نمازِ استسقاء کے خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں نمازی اللہ تعالیٰ سے بارش کے نزول اور رحمت کی دعا کریں گے۔

سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میں ہوں گے، جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو کر دعا کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں نمازِ استسقاء سنتِ نبویؐ کے مطابق اس وقت ادا کی جاتی ہے جب بارش کا سلسلہ طویل عرصے تک رک جائے اور ملک خشک سالی کا شکار ہو۔

مزید پڑھیں۔

متعلقہ خبریں