اسلام آباد(اے بی این نیوز)تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔
سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے، تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے ۔ اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔
مزید پڑھیں۔ثانیہ کو شعیب سے طلاق کے بعد ’گھبراہٹ کے دورے‘ پڑتے تھے، فرح خان کا انکشاف














