اسلام آباد ( اے بی این نیو)رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی ہوگی تو جواب دیا جائیگا۔
دہشت گردی کرنے والے اور کرانے والوں کو بالکل ختم کیا جائیگا۔ افغان طالبان رجیم سے بھی مطالبہ ہے کہ باڈر پر بفر زون قائم کیا جائے۔
ایسا بفر زون ہونا چاہیے کہ کسی کو چیک کے بغیر پاکستان نہ آنے دیا جائے۔ سٹریٹیجک فیصلو ں کا پہلے سے اعلان کیا جاتا۔ سیاسی اور عسکری قیادت کا یہی فیصلہ ہے کہ پاکستان میں امن مقدم ہے۔
افغانستان میں جن ٹھکانوں سے دہشت گردی کی گئی ان کو تباہ کر دیا جائیگا۔
ٹریڈ بند کرنے سمیت کئی آپشن زیر غور ہیں۔ دوست اور ثالث ممالک ابھی مایوس نہیں ہوئے انکی کوششیں جاری ہیں۔ کوئی درمیان کا راستہ نکل جاتا ہے تو اچھی بات ہے ورنہ ہمارا فیصلہ اٹل ہے۔
مزید پڑھیں :تصدیق کررہاہوں اسلام آباد سانحہ کا ذمہ دارافغان شہری تھا،طلال چودھری















