اہم خبریں

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد ( اے بی این نیو)فیصل واوڈا نے اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے ‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا۔ 28ویں آئینی ترمیم میں 64 سے بھی زیادہ ووٹ لیں گے۔ موجودہ حکومت کی ضامن پی ٹی آئی ہے۔
سیف اللہ ابڑونےاستعفےکےوقت سیاسی بیانات دیے۔ ہر کسی کو ضمیر کی آواز نہیں سنائی دیتی۔ ذوالفقار علی بھٹو کو انہی عدالتوں نے پھانسی دی تھی۔ انہی عدالتوں نے نواز شریف کو نااہل کیا تھا۔
یہ عدالتی نظام ماضی اور حال میں مختلف کردار ادا کرتا رہا ہے۔
زمین کے معاملات میں عام لوگوں کے حقوق پامال کیے گئے۔ یہ عدالتی فیصلے عوام کے اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ سب ماضی کے کیسز اور عدالتی آزادی کی کہانی ہے۔ سہیل آفریدی کا امن جرگہ خوش آئنداقدام ہے۔
سہیل آفریدی کو مشورہ ہے آج کی طرح مثبت سیاست کریں۔ جمہوریت کا پہیہ چلتا رہے گا تو یہ وقت کے ساتھ اور مضبوط ہوگی۔ آئندہ دنوں میں سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہوگی۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔
حکومت کو چاہیےسب کو ٹیبل پر لائیں، بات چیت سے جمہوریت کو مضبوط بنائیں۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے ابھی بھی سیاسی سپیس موجود ہے۔ 26ویں اور 27ویں ترامیم کی سیاسی اہمیت تبدیلی کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔ حکومت کو چاہیے عوام کیلئے سوچیں، اپنے مینڈیٹ کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں :سری لنکن کرکٹ ٹیم کا فائنل فیصلہ، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں