اہم خبریں

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی،جا نئے اندرونی تفصیلات

راولپنڈی( اے بی این نیو) سری لنکن کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی مہمان ٹیم سے ملاقات کیلئے ایک نجی ہوٹل پہنچ گئے، ان کے ہمراہ آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی سری لنکن ٹیم سے ملاقات جاری ہے جس میں ٹیم کو سیریز مکمل کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکن کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کا ایک بڑا گروپ پاکستان میں ہی قیام برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ متبادل کھلاڑیوں کو بلانے کا آپشن بھی زیر غور ہے جبکہ سیریز کے شیڈول میں معمولی ردوبدل متوقع ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے سری لنکن کھلاڑیوں کو کھیل جاری رکھنے پر قائل کرنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

مزید پڑھیں :سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت،کل راولپنڈی میں میچ

متعلقہ خبریں