اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصل چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ سازشوں کے راستے اختیار کیے اور تاریخ کے صحیح دھارے کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوئے۔ ان کے مطابق آج کل کی سیاست عوام یا آئین کے لیے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور انتقام پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قوانین پامال ہو رہے ہیں اور 27 ویں آئینی ترمیم ملک کے آئین کے لیے خطرہ ہے۔ یہ دن سیاست کا نہیں بلکہ عوام کے حق میں خطرے کا دن ہے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے اپنے احتجاجی طریقے ہوتے ہیں لیکن اکثر پارٹیوں کو سیاسی ردعمل میں شرم محسوس نہیں ہوتی۔ انہوں نے نواز شریف کو اپنے مفادات کے لیے اور بدلے کی سیاست کرنے والا اور پیپلز پارٹی کو دوسروں کے فائدے کے لیے چلنے والی قرار دیا۔
مزید پڑھیں :ای او بی آئی کے پینشنرز کیلئے بڑی خوشخبری،جا نئے کتنا اضافہ ہوا















