اسلام آباد( اے بی این نیو)سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑنے کی درخواست دی تھی، جس کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات کی اور ٹیم کو مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔
وزیر داخلہ نے سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی جس کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے ساتھ ٹرائی سیریز بھی ہو گی۔
مزید پڑھیں :احتجاج کی کال آگئی،جا نئے کس دن سے شروع ہو گا















