اہم خبریں

احتجاج کی کال آگئی،جا نئے کس دن سے شروع ہو گا

اسلام آباد( اے بی این نیو)محمود خان اچکزائی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جمعے کو تحریک کا آغاز کریں گے اور احتجاج کریں گے، مگر کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اور پتھر نہیں مارے جائیں گے۔ اچکزائی نے بتایا کہ وہ ملکوں کے سفیروں سے بھی رابطہ کریں گے اور خطوط لکھ کر حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کروانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق 45 فیصد لوگ غربت کی لائن سے نیچے ہیں اور اس مسئلے کا ازالہ ضروری ہے۔ اچکزائی نے کہا کہ دنیا کے خطرناک عناصر ہمیں لڑانا چاہتے ہیں، اس لیے جنگ کا راستہ روکا جانا چاہیے اور پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو اور ہر صوبے کو وہاں کے معدنیات پر پہلے حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور مطالبہ کیا کہ ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
اچکزائی نے تنبیہی انداز میں کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو سخت اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ حلقوں سے فوری قدم اٹھانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں :پولیس اہلکاروں اور افسران کی چھٹیاں منسوخ

متعلقہ خبریں