اہم خبریں

بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن آف پاکستان کاچیف سیکریٹری بلوچستان کو مراسلہ

کوئٹہ ( اے بی این نیو)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل معاونت یقینی بنائی جائے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی پلان کی تفصیلات جلد از جلد الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائیں تاکہ انتظامات کو حتمی منظوری دی جا سکے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو پولنگ کے دن امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :موجودہ صورتحال آئندہ بحرانوں کا سبب بن سکتی ہے،فیصل چودھری

متعلقہ خبریں