اہم خبریں

موجودہ صورتحال آئندہ بحرانوں کا سبب بن سکتی ہے،فیصل چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )فیصل چودھری نے کہا کہ ججز کی تقرری کا کوئی واضح معیار موجود نہیں۔ یہ کھیل صرف اقتدار کو برقرار رکھنے کیلئے ہے۔ پاکستان کی قوم اس کے نتائج بھگت رہی ہے۔ آزاد اقلیت والے ممالک میں بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
اس ترمیم کے بعد سیاسی عدم استحکام بڑھ سکتا ہے۔ ملک میں سیاسی اور عدالتی نظام کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔موجودہ صورتحال آئندہ بحرانوں کا سبب بن سکتی ہے۔ سسٹم پہلے سے زیادہ غیر فعال ہو جائے گا۔
آئینی دفعات پر حکومت نے غیر مناسب عمل کیا۔ عدلیہ کے ادارے متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان کے لیے یہ دن آئینی لحاظ سے منفی ہے۔ 26ویں اور 27ویں ترمیم سے آئین کے بنیادی اصول متاثر ہوئے۔
اپوزیشن کی غیر موجودگی میں ترمیم پارلیمان سے پاس ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی اور اپوائنٹمنٹ میں رکاوٹ آئینی بددیانتی ہے۔ قانونی اور آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی۔
عدلیہ پر شب خون مارا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی سے 27 ویں ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

متعلقہ خبریں