اسلام آباد (اے بی این نیوز ) چیف جسٹس کے عہدے کے بارے میں ابہام ختم کرنے کیلئے ترمیم منظور۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس عہدے کے بارے میں ابہام کو دور کیا۔ چیف جسٹس کا عہدہ بحال رہے گا۔
جسٹس یحیی آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے۔
ہم نے اپنے اتحادی جماعتوں سے مشورہ کیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام حلیف جماعتوں نے ترامیم کی حمایت کی۔ اسی لیے آج یہ آئینی ترامیم پیش کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :نئی آئینی ترامیم جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں،بلاول بھٹو زرداری















