اسلام آباد (اے بی این نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کا با پ بھی 18 ویں تر میم کو ختم نہیں کر سکتا،،چارٹر آف ڈیموکریسی کی نامکمل باتیں مکمل کرنا چاہتے ہیں،،آئینی عدالت بنانے جا رہے ہیں، فیلڈ ما رشل کے عہدے کو بھی تحفظ دینے جا رہے ہیں ، میشا ق جمہوریت کے نا مکمل وعدے پورے کر یں گے .
چیئر مین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو کا قومی اسمبلی میں اظہا ر خیال ، کہا آئین میں دفا عی اداروں کے بارے میں کچھ ترمیم لا رہے ہیں،، پچھلے دفعہ ہم نے آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ بنایا،،ہم سب نے ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہے،اسلام آبادسے لیکر کے پی تک دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،دہشتگردی اور ملک دشمنوں کیخلاف سب کو متحد ہونا ہوگاہم نے قربانیاں اور جانیں دیکر دہشت گردوں کو شکست دی.
اب ملک میں منتخب نمائندوں کی تذلیل یا ان کی توہین کے واقعات نہیں دہرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی آئینی ترامیم جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں اور یہ قدم پارلیمنٹ کی بالادستی کی طرف اہم پیش رفت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اب کسی عدالت کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہوگا کیونکہ ماضی میں سو موٹو اختیارات کا غلط استعمال ہوا، جس سے منتخب اداروں کی توہین کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’آج کے بعد اس ملک میں کوئی سو موٹو یا شو موٹو نہیں ہوگا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت میں تمام صوبوں کو برابر نمائندگی دی جائے گی جو صوبائی خود مختاری کے لیے بڑا قدم ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے اہداف اب مکمل ہونے جا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم میں تاریخی کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی اکثریت سے نہیں بلکہ اتفاق رائے سے مضبوط ہوتی ہے، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں۔وہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ
دہشت گردی کے خلاف اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی دہشت گردوں کو شکست دی ہے اور اب ایک بار پھر قوم کو یکجا ہو کر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت، سیاست اور سلامتی کے چیلنجز کا مقابلہ صرف قومی یکجہتی سے ممکن ہے، جبکہ سیاسی رہنماؤں کو ذاتی طاقت کے بجائے عوامی مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں :نوزاز شریف کی قومی اسمبلی آمد،ایوان نعروں سے گونج اٹھا















