اہم خبریں

ہم جلد 4 ہونے جارہے ہیں، اداکارہ اقرا عزیر نے خوشخبری سنادی

کراچی(اے بی این نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار و میزبان یاسر حسین کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

معروف اداکارہ اقرا عزیز نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے ،جس میں انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دوسرے بچے کی جلد پیدائش کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے شوہر یاسر حسین اور اپنے بیٹے کی تصویر شئیر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ ہم جلد 4 ہونے والے ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ شیئر کرنے کے بعد ساتھی فنکاروں اور انکے مداحوں کی جانب سے مباکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں ایوارڈ شو کے دوران میزبان یاسر حسین نے اداکارہ کو پروپوز کیا تھا اور اداکارہ نے ہاں کردی تھی۔

شوبز کے مقبول جوڑی کی شادی دسمبر 2019 میں ہوئی اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد کمی

متعلقہ خبریں