اہم خبریں

چائے فروش نے ’سکے‘ جمع کرکے بیٹی کی خواہش پوری کردی

بھارت(اے بی این نیوز)بھارت میں چائے فروش نے ’سکے‘ جمع کرکے بیٹی کو موٹرسائیکل دلا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے شہر مدناپور میں چائے فروش نے بیٹی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے چار سال تک سکے جمع کیے۔

چائے کی دکان کے مالک بچو چودھری چار سال تک جمع کیے گئے سکوں سے بھرا ہوا ڈرم لے کر موٹرسائیکل کے شوروم پہنچے۔ شوروم کا عملہ سکوں سے بھرا ڈرم دیکھ کر حیران رہ گیا تاہم چودھری نے پوچھا کہ کیا وہ اسکوٹر قسطوں میں خرید سکتے ہیں۔

شوروم ملازمین کا کہنا ہے کہ سکوں سے بھرا ڈرم اتنا بھاری تھا کہ اسے فرش پر خالی کرنے کے لیے آٹھ ملازمین کی مدد لی گئی۔

شوروم کے انچارج ارندم نے کہا کہ ایک شخص ہمارے شوروم میں اسکوٹر خریدنے آیا اور ہچکچاتے ہوئے کہا کہ وہ اسکوٹر قسطوں میں خریدنا چاہتا ہے، ہم نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کر دی پھر انہوں نے پوچھا کہ کیا ہم ریٹیل کی رقم میں ادائیگی قبول کریں گے۔ جب ہم نے ہاں کہا تو انہوں نے ہمیں سکوں سے بھرا ڈرم دکھایا۔

ارندم کے مطابق شوروم کے آٹھ ملازمین کی مشترکہ کوششوں سے ہم نے آخر کار سکے فرش پر انڈیل دیئے اور گننا شروع کیا، ڈرم میں 10 روپے کے سکے تھے جس کی مجموعی رقم ایک لاکھ 10 ہزار روپے بنی۔

شوروم کے عملے کا کہنا تھا کہ سکوں کے علاوہ ڈرم مختلف نوٹوں پر مشتمل تھا جسے جمع کرنے اور گننے میں تمام ملازمین کو تقریباً 2 گھنٹے 25 منٹ لگے۔

چودھری نے کہا کہ بیٹی نے اسکوٹر کی خواہش ظاہر کی تو اسے پورا کرنے کے لیے بچت کرنا شروع کردی تھی جو میں اس وقت پوری نہیں کرسکتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے تھوڑے پیسوں سے چائے کی دکان چلاکر بچت شروع کی اور خواب کو سچ کرنے کے لیے پرعزم تھے، ہر روز چائے کے اسٹال کی معمولی کمائی سے سکے الگ کرنے لگے، چار سال بعد فخر سے بیٹی کے لیے موٹر سائیکل خریدی۔

مزید پڑھیں۔ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرزکو انجری کا سامنا

متعلقہ خبریں