سوات(اے بی این نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں اے این رہنما پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق ممتاز علی خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا، ممتاز علی خان دھماکے میں محفوظ رہے، گاڑی کو نقصان پہنچا۔
ریموٹ کنٹرول بم کھنڈر نما عمارت کی دیوار میں نصب کیا گیا تھا ، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
مزید پڑھیں۔وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب ، اہم فیصلے متوقع















