اہم خبریں

پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی (اے بی این نیوز       )راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 293 رنز بنا سکی۔ ونیندو ہسارنگا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ان کی نپی تلی باؤلنگ کے باعث سری لنکا کی مڈل آرڈرلڑکھڑا گئی اور میچ کا جھکاؤ پاکستان کے حق میں ہو گیا۔

مزید پڑھیں :سیاسی فیصلے عجلت میں کیے جا رہے ہیں، عوامی ترجیحات پس منظر میں چلی گئیں، فیصل چودھری

متعلقہ خبریں