اسلام آباد (اے بی این نیوز )تحقیقاتی اداروں نے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ۔ رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا۔
حملہ آور پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر جی الیون کچہری آیا۔ ذرائع کےمطابق خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھی ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر اے آئی کی مدد سے 92 فوٹیجز اکٹھی کی گئیں ۔ بارودی مواد تقریباً 8 کلو گرام تھا، جس میں بال بیرنگز بھی استعمال کیے گئے۔
حملہ آور ایک ہی شخص تھا، ہینڈلر کے حوالے سے تصدیق کی جا رہی ہے۔ کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ فرانزک، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، سیف سٹی اور دیگر حساس ادارے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ہم نے افغانیوں کو پناہ دی، کھانا دیا آج وہی افغانی ہمارے دشمن بن گئے ،زخمیوں کے پر عزم پیغامات















