اہم خبریں

پاکستان ، سری لنکا پہلا ون ڈے میچ،سری لنکن ٹیم کو 300 رنز کا ہدف

راولپنڈی (اے بی این نیوز       ) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیا۔

سلمان علی آغا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسین طلعت نے 62، محمد نواز نے 36، فخر زمان نے 32 اور بابراعظم نے 29 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بلے بازوں نے مجموعی طور پر ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا، جبکہ سری لنکا کو اب میچ جیتنے کے لیے 300 رنز درکار ہیں۔

مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد،دیکھئے ویڈیو فوٹیج میں یہ دلخراش واقعہ کیسے پیش آیا

متعلقہ خبریں