اہم خبریں

ملک میں جو دراڑیں نظر آ رہی ہیں وہ مزید بڑھ سکتی ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )خواجہ آصف نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کیے بغیر فیڈریشن مضبوط نہیں ہو سکتی۔ فیڈریشن کی بقا کیلئے نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرنا ضروری ہے۔
ملک میں جو دراڑیں نظر آ رہی ہیں وہ مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ہمیں نظام کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ وفاق کمزور نہ ہو۔
اراکین اسمبلی اپنی دی گئی ذمہ داریاں شیئر کرنے کو تیار نہیں۔ جمہوریت کا نعرہ تو لگاتے ہیں لیکن جمہوری رویے نہیں اپناتے۔ ہمارا سیاسی اور سماجی کلچر جمہوری نہیں ہے۔ پاکستانی عوام کے مفاد میں لوکل گورنمنٹ کو تقویت دینا ہوگی۔
یہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ عوام کے حق میں اقدام ہے۔ اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی تک جمہوریت کاحصول ممکن نہیں۔ اختیارات کی تقسیم تک جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ 18ویں ترمیم میں بھی اختیارات کی منتقلی کا ذکر ہے۔ بلدیاتی نظام کی مضبوطی کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔
ڈکٹیٹرز نے ملک میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے۔ 18ویں ترمیم میں ہماری کمٹمنٹ واضح طور پر لکھی ہے۔ ہم نے اس معاملے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ہم نے ادارہ جاتی انداز میں کام کو آگے بڑھایا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد، سانحہ کچہری، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم جاری

متعلقہ خبریں