اہم خبریں

پنجاب میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، مریم نواز

برازیل (اے بی این نیوز       ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام شرکا کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ موسمیاتی تبدیلی پیش گوئی نہیں موجود خطرہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
پنجاب 5دریاؤں کی سرزمین ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کا انقلابی اقدام شروع کیا گیا ہے۔ ستھرا پنجاپ پروگرام کے تحت ہر گلی کوچے اور محلے میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ پنجاب میں آلودگی کے سبب بننے والی تمام صنعتوں اور بھٹو کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔
پنجاب نے ائیر کوالٹی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے۔ موسمیاتی تبدیلی اب ایک پیشگوئی نہیں بلکہ موجودہ خطرہ ہے۔ جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شعبہ زراعت کو بہتر بنانے کیلئے کسانوں کو جدید زرعی مشینری مہیا کی۔
سیلاب کے باعث لاکھوں ایکٹر پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ پنجاب میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں :کیڈٹ کالج وانا سانحہ، اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی

متعلقہ خبریں