اسلام آباد(اے بی این نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر و معروف کالم نگار عرفان صدیقی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔
سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے عرفان صدیقی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، علالت کے باعث انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
عرفان صدیقی سینیٹ میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027 تک تھی۔
ان کا شمار مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
مزید پڑھیں۔نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 10 افراد ہلاک، 24 زخمی















