اہم خبریں

سینیٹر عرفان صدیقی وفات پا گئے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی وفات پا گئے۔

سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔

سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر بھی تھے۔
وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر تھے اور پارٹی کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت چند روز سے خراب تھی، تاہم اچانک بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا تھا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کی طبیعت 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر بھی ناساز تھی۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ وہ آکسیجن پر ہیں اور ممکن ہے ایوان میں ووٹ نہ ڈال سکیں۔ حکومت نے بتایا تھا کہ دو تہائی اکثریت کے لیے 64 ارکان موجود ہیں۔پارٹی رہنماؤں نے عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے دعا مغفرت کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں :28ویں آئینی ترمیم بھی لائی جا رہی ہے،سینیٹر رانا ثنااللہ

مزید پڑھیں :28ویں آئینی ترمیم بھی لائی جا رہی ہے،سینیٹر رانا ثنااللہ

متعلقہ خبریں