اہم خبریں

قومی کرکٹر نسیم شاہ کی زندگی کو خطرہ، جا نئے کتنا بڑا واقعہ پیش آگیا

لوئر دیر ( اے بی این نیوز  )  لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

حملے میں نسیم شاہ کے گھر کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور ایک گاڑی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نسیم شاہ، جو حال ہی میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں واپس آئے ہیں، کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے ممکنہ مقاصد جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :آرمی چیف کی مدت کا تعین قانون کے مطابق ہو چکا ، اسکے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں،وزیر قانون

متعلقہ خبریں