اہم خبریں

لاکھوں کا فراڈ،مقدمہ درج، تفتیش شروع کر دی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں دھوکہ دہی کے مقدمے درج ۔کاروباری لین دین میں پانچ لاکھ روپے کے فراڈ کا معاملہ اسلام آبادتھانہ آبپارہ کے علاقے میں ایک مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے جس میں ایک شہری نے اپنے کاروباری لین دین کے دوران دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق، محمد طاہر ندیم نے پولیس کو تحریری درخواست دے کر بتایا کہ مبینہ طور پر محمد ریاض خان نے کاروباری سلسلے میں اسے پانچ لاکھ روپے کی رقم دی تھی، جس کی واپسی کے لیے کئی بار مطالبہ کرنے کے باوجود وہ رقم واپس کرنے سے گریز کرتا رہا۔محمد طاہر ندیم نے موقف اختیار کیا کہ الزام عائد شخص نے چیک نمبر 1920077372 کے ذریعے رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا، جو بعد میں مسلم بنک لمیٹڈ، مین برانچ سوک سنٹر، میلوڈی مارکیٹ اسلام آباد میں جمع کروایا گیا۔ تاہم، مقررہ تاریخ پر چیک اپنے اکاؤنٹ نمبر 3050107129353، میزان بینک، برانچ آبپارہ مارکیٹ میں کیش کروانے کی کوشش ناکام رہی کیونکہ چیک ڈس آنر ہو گیا۔سائل نے بتایا کہ دھوکہ اور بدنیتی کے ساتھ رقم حاصل کی اور بعد میں چیک دیا جو رد ہو گیا۔ اس پر اے ایس آئی ذوالفقار علی نے درخواست کے مطابق مقدمہ درج کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی اور اسے ایف آئی آر کے لئے متعلقہ افسران کو بھیج دی گئی۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید پڑھیں :زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جانئے کون لیڈ کرے گا

متعلقہ خبریں