اسلام آباد ( اے بی این نیوز )زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے کے دوران ہونے والی سہ ملکی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا کریں گے۔
تیز گیند باز بلیسنگ موزاربانی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ نیومین نیام ہری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
مزید پڑھیں :سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری















