اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔سماعت کے دوران تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی اور کیس کی اگلی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اسی کیس میں علیمہ خان کے بھی ساتویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں :سیکیورٹی فورسزکا آپریشن 20خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا















