اہم خبریں

پی ٹی آئی کےکس سینیٹر نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا،جا نئے نام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید شور شرابا کیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجی نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں 64 ارکان نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جن میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، اے این پی، ایم کیو ایم اور 6 آزاد ارکان شامل ہیں۔ جے یو آئی کے سینیٹر احمد نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) اور نیشنل پارٹی نے اس کی مخالفت کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جس پر ایوان میں ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔چیئرمین سینیٹ کے مطابق حکومت کو 64 ارکان کی واضح حمایت حاصل ہے۔ ترمیم کی شق نمبر 2 دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی، جب کہ مجموعی طور پر تمام شقوں کی منظوری کا عمل جاری رہا۔اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے بعد بالآخر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا، تاہم حکومتی بنچوں کی اکثریت کے باعث بل کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں :آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی,جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط

متعلقہ خبریں