اہم خبریں

27ویں آئینی ترمیم آج ہی منظور ؟

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سینیٹ کا اہم اور ہنگامہ خیز اجلاس ،27ویں آئینی ترمیم آج ہی منظور کئے جانے کاامکان،بل ایجنڈے میں شامل،فاروق ایچ نائیک مشترکہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کرینگے،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ27ویں ترمیم کا بل منظوری کیلئے پیش کرینگے ،نائب وزیراعظم سے صحافی نے سول کیا کیا نمبر پورے ہیں؟کیانیشنل پارٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرے گی؟،اسحاق ڈار نے کہاجی ان شاءاللہ نمبر پورے ہیں،جب ووٹنگ ہوگی تو آپ کو پتہ چل جائے گا ،

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ترمیم کے حوالے سے تمام چیزیں مکمل ہیں ،اللہ کرے گاآج ہی سینیٹ سے ترمیم پاس ہوجائے گی،عرفان صدیقی صاحب بیمار ہیں وہ نہیں آسکتے،راناثنااللہ کہتے ہیں 65کانمبر ہمارے پاس ہے،فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا،آج 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ،27 ویں آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ تیار،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں مسودہ کو حتمی شکل دے دی ،کچھ تبدیلیاں کرنے کے بعد مسودہ پرنٹنگ کے لئے بھیج دیا گیا ہے ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں 2 نکات پر ڈیڈ لاک تھا۔

مزید پڑھیں :سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی، فی تولہ 7400روپے مہنگا

متعلقہ خبریں