اہم خبریں

فوج کی حمایت کا الزام، 90 ہزار فالوورز والی ٹک ٹاکر اغوا کے بعد قتل

باماکو(اے بی این نیوز)مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔

مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا اور بعد میں سرعام قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مریم کے قتل نے مالی کے عوام میں غصہ اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک ایک فوجی حکومت (ملٹری جونٹا) کے زیرِانتظام ہے جو 2012 سے جاری شدت پسند بغاوت پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں۔شادی پر کروڑوں کی جیولری اور لباس، ڈاکٹر نبیہا نے وضاحت دے دی

متعلقہ خبریں