اہم خبریں

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر سستا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج زبردست تیزی کا رجحان رہا ، جس کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:اپنا گھر بنانے والوں کیلئے خوشخبری واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آئی سی یو میں زیر علاج

متعلقہ خبریں