اہم خبریں

ریٹائرڈ پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنےکا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مختلف شعبوں میں ریٹائرڈ پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ترقی کے منتظر نوجوان ڈاکٹرز کی ترقی اور مواقع متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس فیصلے کے تحت پلاسٹک سرجری اور ریڈیالوجی کے شعبوں کے پروفیسرز، کارڈیالوجی اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کی پروفیسر سیٹوں پر ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔ پلاسٹک سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے بھی ریٹائرڈ ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔

ریٹائرڈ ڈاکٹرز کی بھرتی کی شرط 65 سال تک کی عمر تک محدود ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پہلے ہی 12 اسپیشلٹیز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹوں پر ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

متعلقہ خبریں